حکومت کا ٹا ئیگر فورس کو آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان

حکومت کا ٹا ئیگر فورس کو آسان شرائط پر قرض دینے کا اعلان

  

نارووال (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوتھ افیئرعثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کی طر ف سے ٹا ئیگر فورس کے نوجوانو ں کو آسان شرائط پر قرضے بغیر کسی ضمانت کے دئیے جائیں گے۔ اگلے ماہ12 اگست کے بعد یوتھ افئیرکا دوسرا فیز شروع ہو گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹا ئیگر فورس کی اہمیت و افادیت کے حوا لے سے منعقد ہ کنو نشن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے ہنر مندنو جوان کومفت تعلیم فراہم کر نے کی سہو لیات بھی دے گی۔عید کے بعد ملک بھر میں 10لا کھ پو دے بھی لگا ئے جا ئیں گے۔ آٹا چینی کے حوالے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے آٹا چینی مافیا کی انکوائری ہو رہی ہیں جب کینسر کا علاج کیا جاتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے۔ سب مافیا کو اپنے کیسز کا سامنا ہے 72 سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے انکوائری پبلک نہیں کی۔ اپوزیشن پہلے مائینس ون کی بات کر رہی تھی اب پنجاب میں مائنس کی بات کر رہی ہے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ اول -