کورونا ایس او پیز نظر انداز، شہر بھر کے گلی محلوں میں بکر منڈیاں قائم، حکومت جا گ رہی سے میاں اسلم اقبال

کورونا ایس او پیز نظر انداز، شہر بھر کے گلی محلوں میں بکر منڈیاں قائم، حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال،افضل افتخار، تصاویر عمر شریف)لاہورمیٹرو پولیٹن کارپوریشن اور زونز کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہر بکرمنڈی اور مویشی منڈیوں میں تبدیل کردیا گیا جس سے حکومت کی طرف سے شہر میں جانوروں کے داخلے اور خرید و فروخت پر عائد پابندی ہوا میں اڑا دی گئی، دوسری طرف کرونا ایس او پیز کا بھی جنازہ نکال دیا گیا ہے، بیوپاریوں نے اندرون شہر جیسے گنجان آباد علاقے کو بھی نہیں بخشا تنگ و تاریک گلیوں میں بھی قربانی کے جانور فروخت کیے جارہے ہیں۔ مال روڈ،جیل روڈ، مین بولیوارڈ گلبرگ سمیت دیگر سڑکوں کے کنارے بھی قربانی کے جانور فروخت کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت کی ہدایت پر شہری آبادی میں قربانی کے جانوروں کے داخلے اور خرید و فروخت پر پابند ی عائد کر رکھی ہے جس کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے۔ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے منڈیوں سے جانوروں کے بیوباریوں نے شہر کا رخ کیا،گزشتہ روز پورا شہر بکرمنڈی بنا رہا۔ اہم شاہرا ہو ں سے لے کر گلی کوچوں میں جانور بکتے رہے۔ شہر کے ارد گرد واقع بڑی ہاوسنگ سکیموں میں بھی بکرا منڈیاں قائم ہو چکی ہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سروے کے مطابق ہربنس پورہ، فتح گڑھ،صدربازار، مصری شاہ، شادباغ،بھگت پورہ، میڈیکل ہاؤسنگ سکیم،کنال بینک، فینس ہاؤسنگ سوسائٹی،والٹن روڈ، چونگی امرسدو، رحمان پورہ، سمن آباد، ا قبا ل ٹاون، سید پور، ڈھولنوال،اچھرا،مزا نگ، نیو مزنگ، پرانا مزنگ، اندرون و بیرون بھاٹی گیٹ،لوہاری گیٹ، اکبری گیٹ،لنڈا بازار، جی او آرز، جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن، ولنشیا ٹاؤن سمیت پورے شہر کی رہائشی آبادیوں میں ہر طرف بکرا منڈیاں قائم ہو چکی ہیں جہاں جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ پورے جوبن پر ہے۔ ماہرین صحت نے کہاہے کہ عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی کرونا ایس پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عید کے بعد ایک دفعہ پھر کرونا کے بڑی تعداد میں مریض سامنے آئیں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،جماعت اسلامی کے امیر العظیم،پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی نے کہا کہ یہ حکومت کی ناکامی ہے کہ کرو نا شہر میں موجود ہے مگر حکومت نے پورے شہر کو بکرا منڈی میں تبدیل کرادیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے حکومت جاگ رہی ہے اور ہم نے لاہور کے اردگرد رہائشی آبادیوں سے دور بکرا منڈیاں قائم کی ہوئی ہیں اگر کچھ لوگ شہر میں داخل ہوئے ہیں تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔
بکر منڈیاں

3

مزید :

صفحہ اول -