کورونا ٹیسٹ، ملک بھر میں 99پنجاب میں 34لیبارٹریاں قائم: رپورٹ

  کورونا ٹیسٹ، ملک بھر میں 99پنجاب میں 34لیبارٹریاں قائم: رپورٹ

  

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں 99لیبارٹریاں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں، لیبارٹریز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں 20سرکاری اور 12نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 51سرکاری، 45نجی اور حکومتی تعاون کے ساتھ 3لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، سب سے زیادہ 34لیبارٹریز پنجاب میں کام کر رہی ہیں، پنجاب میں 20سرکاری اور 12نجی لیبارٹریز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔پنجاب میں حکومتی تعاون کے ساتھ 2نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ دوسرے نمبر پر سندھ میں 25لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں، سندھ میں 9سرکاری، 15نجی اور 1لیبارٹری کو حکومتی تعاون حاصل ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں، جن میں سے 2سرکاری اور 14نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں 9سرکاری اور 14نجی لیبارٹریز کرونا وائرس ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ بلوچستان میں 5اور گلگت بلتستان میں 3لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 3سرکاری لیبارٹریز کرونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -