پاکستان مقررہ مدت سے پہلے ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانیوالا پہلا ملک بن گیا

  پاکستان مقررہ مدت سے پہلے ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانیوالا پہلا ملک بن ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مقررہ مدت سے پہلے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک امریکا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر لیا ہے۔پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کیساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، اب پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے۔

پاکستان پہلا ملک

مزید :

صفحہ اول -