سندر اور کرمانوالہ میں ٹریفک حادثات، 2خاندانوں کے 9افرا د سمیت 11جاں بحق

  سندر اور کرمانوالہ میں ٹریفک حادثات، 2خاندانوں کے 9افرا د سمیت 11جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی، اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،بیورورپورٹ) ٹریفک کے4مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں منیر نامی شخص اپنی اہلیہ شکیلہ اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سندر کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس سے 40سالہ منیر،32سالہ شکیلہ،7سالہ حماد اور6سالہ فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ جبکہ کرمانوالہ سے چند کلو میڑ کے فاصلہ پر رینالہ خورد قومی شاہراہ 10/1AL کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور مبینہ طور پر فرار ہو گیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے جن میں عرفان ولد صدیق(18سالہ)نازیہ زوجہ تنویر (30 سال) عیشاء دختر تنویر (5سال)ابیہا دختر تنویر (3سال)زرینہ بی بی زوجہ یعقوب (60 سال)شامل ہیں۔جاں بحق تمام افراد نواحی گاؤں 18/1ALشیر گڑھ کے رہائشی تھے۔ تیسرا حادثہ شیر گڑھ کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں بھٹہ محبت کارہائشی 7سالہ بچہ قربان علی ولد شاہ محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ محمد اکرم شدید زخمی ہوگیا۔ٹریفک کے چوتھے حادثہ میں اوکاڑہ پولیس کااے ایس آئی روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگیا، اے ایس آئی ڈیوٹی سے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پر سوار گھر جارہا تھا کہ تیز رفتار کارنے ٹکر ماردی جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ٹریفک حادثات

مزید :

صفحہ اول -