افغان طالبان کا رہائی پانیوالے قیدیوں کیخلاف آپریشن کا الزام

  افغان طالبان کا رہائی پانیوالے قیدیوں کیخلاف آپریشن کا الزام

  

کابل (آن لائن)افغان طالبان کے دوحہ میں قائم سفارتی دفتر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کابل حکومت کی جانب سے رہا کیے جانے والے افراد کو دوبارہ حراست میں لیا جا رہا ہے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا رہائی پانے والے طالبان کیخلاف افغان انٹیلی جنس خفیہ آپریشن کر رہی ہے۔ شاہین نے دھمکی دی ہے کہ اس کا خمیازہ کابل حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کیساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت کابل حکومت اب تک چار ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے جبکہ طالبان نے بھی سات سو افراد کو رہا کیا ہے۔ ڈیل کے تحت طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے۔

طالبان الزام

مزید :

صفحہ اول -