چین کا پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنے کا اعلان

چین کا پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(شِنہوا)چین کی مرکزی حکومت نے رواں سال پیشہ ورانہ تعلیم کوفروغ دینے کیلئے 25ارب71کروڑ یوآن (تقریبا 3ارب 68 کروڑ امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں وزارت خزانہ کے مطابق 8.4فیصد زیادہ ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ ان رقوم کا مقصد مقامی حکومتوں کو پیشہ ورانہ تعلیم کیلئے مالیاتی تعاون کے طریقہ کار کا قیام اور اس میں بہتری لانا جبکہ اس شعبے میں اصلاحات کو نا فذ کرنا ہے۔ 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے عرصہ کے دوران مرکزی حکومت نے پیشہ ورانہ تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کیلئے 129ارب27کروڑ یوآن مختص کئے جو اوسطا 8.9فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
چین اعلان

مزید :

صفحہ اول -