وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد انتقال کر گئے

وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد انتقال کر گئے

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب پیر طارق شاہ کے بھائی اور تحریک انصا ف کے ضلعی صدر پیر سرور شاہ کے والد پیر حسن احمد شاہ انتقال کر گئے پیر حسن احمد شاہ میوہسپتال لاہورمیں زیرعلاج تھے علاج کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا تھا اور انہیں طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا تھاپیر حسن احمد شاہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سابق ضلعی صدر اور سابق چیئرمین یونین کونسل نبی پور بھی تھے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں نبی پور پیراں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیامرحو م کی نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات مہر سعید احمد ظفر پڈھیار، سابق ایم این اے نواب شیر وسیر، ضلعی چیئرمین بیت المال ملک اعظم، پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد عاطف، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو، سابق ضلع ناظم ننکانہ صاحب پیر ممتاز علی شاہ، سابق نائب ضلع ناظم رائے مشتاق احمد کھرل، سابق تحصیل ناظم شہزاد خالد خاں، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، سابق صدور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد امین بھٹی، چوہدری محمد انورزاہد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار محمد آصف علی بھٹی،سابق سیکرٹریز ڈسٹرکٹ بار رائے قاسم مشتاق کھرل، رائے حق نواز کھرل، رائے معمر قذافی، ملک علی عمران اعوان، وکلاء، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں،مختلف یونین کونسلوں کے ناظمین، نائب ناظمین، سابق ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صدر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور شبلی فراز سمیت اہم شخصیات کا اظہار تعزیت۔

پیر حسن احمد

مزید :

صفحہ اول -