کورونا کیخلاف جنگ، جرمنی کا پاکستان کیساتھ فروغ تعاون کا فیصلہ

کورونا کیخلاف جنگ، جرمنی کا پاکستان کیساتھ فروغ تعاون کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنارڈ شلاگلہک نے کہا ہے کہ جرمنی نے کورونا وائرس کے باعث سماجی اور معاشی اثرات پر قابو پانے کی کوششوں اور زیادہ سے زیادہ پائیدار مستقبل کے لئے اقدامات کیلئے پاکستان سے تعاون کیا ہے سرکاری خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں سفیر برنارڈ شلاگلہک نے بتایا دونوں ملکوں کے در میا ن کامیاب دوطرفہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ اچھے نظم و نسق،پائیدار معاشی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں پچاس کروڑ یوروز سے زائد کا تعاون موجود ہے۔ جرمن حکومت نے وبا ء کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مقامی حکومتوں سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جرمنی نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پانچ لاکھ یوروز فراہم کئے ہیں جس سے مقامی سطح پر وبا کی وجہ سے پیدا ہونیوالے معاشی اور سماجی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جرمنی افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو ساٹھ لاکھ یوروز فراہم کرے گا جو صحت اور تعلیمی خدمات کے بہتری پر خرچ کئے جائیں گے۔

جرمن سفیر

مزید :

صفحہ اول -