حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کریگی: فیاض الحسن

حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کریگی: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آئی این پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کیلئے پر عزم ہے۔ اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لیے پر عزم ہے، یہی وجہ ہے کہ پہلی بار ترقیاتی بجٹ کا35 فیصد صرف جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیے گئے بجٹ کو کسی اور جگہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر بھی کام جاری ہے۔ موجودہ حکومت قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -