مسلم لیگ (ن) آل پارٹیز کانفرنس میں نئے انتخابات پر زور دے گی، میاں شہباز شریف کی شرکت صحت سے مشروط

    مسلم لیگ (ن) آل پارٹیز کانفرنس میں نئے انتخابات پر زور دے گی، میاں شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ آل پارٹیز کانفرنس میں نئے انتخابات پر زور دے گی اور شہباز شریف کی شرکت اْن کی صحت سے مشروط ہو گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اْن کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جو دو گھنٹے جاری رہا۔اجلاس میں رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطا بق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ اے پی سی میں نئے انتخابات پر زور دے گی اور شہباز شریف کی شرکت اْن کی صحت سے مشروط ہوگی۔اجلاس میں تمام رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی کی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی اور پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے آئندہ پارٹی کے دروازے بند رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں اِس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ن لیگ قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق بھرپور حصہ لے گی۔
ن لیگ

مزید :

صفحہ اول -