اسلام کو ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اورنہ ہی کتابوں سے، فوادچودھری

  اسلام کو ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اورنہ ہی کتابوں سے، فوادچودھری

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے۔فوادچودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ نئی تحریک لے کر آتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بتایا جاتا ہے اگریہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے، یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -