عالمی تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی حاصل کر نی چاہیے، معید یوسف

    عالمی تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی حاصل کر نی چاہیے، معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے، عالمی تنظیموں کو مقبوضہ وادی تک رسائی حاصل کر نی چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں معاونِ خصوصی معید یوسف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بڑھانے کیلئے کورونا کو بہانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کم ہو رہا ہے۔معید یوسف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کم ہو رہی ہے۔
معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -