آئی جی کے پی پر حملے کی منصوبہ بندی، سکیورٹی سخت کر دی گئی

  آئی جی کے پی پر حملے کی منصوبہ بندی، سکیورٹی سخت کر دی گئی

  

پشاور (آئی این پی) آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ آنے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اسپیشل انفارمیشن رپورٹ آئی جی خیبرپختون خوا کوبھجوادی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار کے دہشت گرد آئی جی خیبرپختونخوا پر ان کے آفس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا پرحملیکی منصوبہ بندی کی رپورٹ سامنے آنیکے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ وارننگ 23 جولائی کو جاری کی گئی تھی۔

آئی جی کے پی

مزید :

صفحہ اول -