زلمے خلیل زاد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

زلمے خلیل زاد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دوحہ اور کابل کا بھی دورہ کریں گے،دورہ پاکستان کے دوران زلمے خلیل زاد پاکستان کے نمائندہ خصوصی برایے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی دفتر خارجہ میں ملاقات ہو گی۔ ذرائع نے بتایاکہ دورہ پاکستان میں زلمے خلیل زاد کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورہ میں افغان معاملات،قیدیوں کے تبادلے اور تشدد میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے،زلمے خلیل زاد انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔

زلمے دورہ

مزید :

صفحہ اول -