اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں،پرویزرشید

اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں،پرویزرشید

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز سب سے زیادہ سیاسی انجینئرنگ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں، نیب کے ذریعے سیاسی انجینئرنگ کی گئی۔عام انتخابات کو 2 سال مکمل ہونے پرایک انٹرویومیں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، سیاسی جماعتیں بار بار نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ملک کو جس دلدل میں پھنسایا گیا اس کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔ اے پی سی میں سڑکوں پر آنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔ اگر احتجاج کی کال دینا ہوتی تو 25 جولائی 2018ء کو ہی دے دیتے۔جماعتوں نے سیکھ لیا ہے کہ احتجاج کے باعث جمہوریت بھی لپیٹ دی جاتی ہے، عوام انتخابات کو شفاف نہیں سمجھتے اسی لیے سلیکٹڈ حکومت کہا جاتا ہے۔

پرویزرشید

مزید :

صفحہ اول -