مئی 2020ء میں مغربی ایشیا ء کے ممالک کو 182.72ملین ڈالر کی برآمد ات کی گئیں

  مئی 2020ء میں مغربی ایشیا ء کے ممالک کو 182.72ملین ڈالر کی برآمد ات کی گئیں

  

اسلام آباد (اے پی پی) مغربی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 14.41 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر مئی تک بحرین، اردن، کویت، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور مغر بی ایشیاء کے دیگر ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.730 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.41 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء کے پہلے 11 ماہ میں مغربی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 2.386 ارب ڈالررہا تھا۔مئی 2020ء میں مغربی ایشیاء کے ممالک کو 182.72 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں، مئی 2019ء میں ان ممالک کوپاکستابی برآمدات کاحجم 265.88 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2018-19ء کے دوران مغربی ایشیاء کے ممالک کومجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 2.626 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا۔

مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں 62.23 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری لمیٹڈ (مغل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 62.23 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 399 ملین روپے تک کم ہو گئی جبکہ جولائی تا مارچ 2018-19ء کے لئے مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کو 1075 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی میں 676 ملین روپے یعنی 62.88 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتجیہ میں مغل آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی بھی 4.27 روپے کے مقابلہ میں 15.9 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -