انفارمیشن ٹیکنالوجیز کی خدمات کی برآمدات میں 23.71فیصد اضافہ

        انفارمیشن ٹیکنالوجیز کی خدمات کی برآمدات میں 23.71فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات (آئی ٹی ای ایس) کی برآمدات میں 23.71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 2019-20ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.230 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا جون 2018-19ء کے دوران برآمدات سے 994.848 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات میں 23.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -