بوران کی کمی دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے،ماہرین زراعت

بوران کی کمی دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے،ماہرین زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بوران کی کمی دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا کسان بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری انسداد یقینی بنائیں تاکہ فصل کو متاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔ انہوں بتایاکہ نئے نکلتے ہوئے پتوں کی نوکیں سفید اور لپٹی ہوئی ہوتی ہیں جبکہ بوران کی کمی کے باعث نئے نکلنے والے پتے فوری گرنا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ شگوفے نکلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بوران کی کمی سٹے نکلتے وقت درپیش ہو تو سٹے میں دانے بننے کاعمل معطل ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بوران کی کمی کو دور کرنے کیلئے پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے علاوہ زمین کی تیاری کے وقت 3کلوگرام بوریکس فی ایکڑ ڈالنا اشد ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -