شاہ مراد شوگر ملز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 48.2 فیصد کمی

شاہ مراد شوگر ملز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 48.2 فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) 30 جون 2020ء کے ختم ہونے والے نو مہینوں کے دوران شاہ مراد شوگر ملز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 48.2 فیصڈ کی کمی ہوئی ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اکتوبر تا مارچ 2019-20ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 605.1 ملین روپے تک کم ہو گئی۔

جبکہ اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران شاہ مراد شوگر ملز کو 1.12 ارب روپے کی خالص آمدنی حاصل ہوئی تھی۔ اس طرح 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 406.9 ملین روپے یعنی 48 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -