ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کار میں توسیع کا سلسلہ جاری

  ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کار میں توسیع کا سلسلہ جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کارمیں توسیع کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 6600 سے زائدکاروبار اس نظام سے منسلک ہوچکے ہیں۔ پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت ٹئیرون میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کو رجسٹرڈ کرانے کی حتمی تاریخ 31 اگست 2020ء مقرر ہے۔ تاہم یہ سہولت ان ریٹیلرز کیلئے ہوگی جو 20 اگست 2020ء تک پی اوایس نظام سے منسلک ہونے کی تحریری آمادگی دیں گے۔ ایف بی آر نے معاشی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی صورت میں پی او ایس نظام سے منسلک ریٹیل کاروباری اداروں کی تعداد پہلے 15 ہزار اورپھر اسے بتدریج 25 ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقررکیا ہے ۔ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پرخریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کارنظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔ اس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔۔ایف بی آر کے مطابق اس نظام کا دائرہ کار بتدریج پورے ملک تک پھیلایا جارہاہے۔

مزید :

کامرس -