سٹیٹ بینک کی شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت

  سٹیٹ بینک کی شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے پھر شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ ویڈیو میں شہریوں سے کہاہے کہ وہ ٹیلی فون یا موبائل کالز پر اپنے ذاتی، بینک، اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کے بارے میں معلومات کسی کو بھی فراہم نہ کرے۔

ترجمان نے کہاکہ شہری اس اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 یا ای میل cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر اس طرح کی کالزکی تفصیلات فوری طورپررپورٹ کرائے۔

مزید :

کامرس -