ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ورچوئل نمائش کے انعقاد کی منصوبہ بندی

  ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ورچوئل نمائش کے انعقاد کی منصوبہ بندی

  

اسلام آباد۔(اے پی پی)ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے برآمد کنندگان کی غیر ملکی خریداروں تک رسائی یقینی بنانے کے لئے ورچوئل نمائش کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث مارچ تا دسمبر 2020ء کے دوران منعقد ہونے والی تمام بین الاقوامی تجارتی نمائشیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی برآمدات میں اضافہ اور مقامی صعنتوں کے عالمی خریداروں سے رابطوں کو یقینی بنانے کے لئے ورچوئل نمائشوں کا انعقاد کیاجائے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو عارف خان نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی نمائشوں کی منسوخی کے بعد ہم براہراست کسی خریدار کو مل نہیں سکتے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مقامی مصنوعات کی تشہیر اور درآمد کنندگان تک رسائی کے لئے ورچوئل نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -