سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ اشتہاری ملزمان گرفتار

  سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ اشتہاری ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں سال کے دوران اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے 2874 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے، پشاور پولیس کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، اسی سلسلہ میں حالیہ خصوصی مہم کے دوران جو دو ہفتوں تک جاری رہا میں 646 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، حالیہ مہم میں کینٹ ڈویژن پولیس نے پہلی، رورل ڈویژن دوسری جبکہ سٹی ڈویژن پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے واضح کیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران کامیابی کیساتھ 45 فیصد زائد اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، انہوں نے پولیس افسران کو مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے ایس ایس پی آپریش منصور امان کی نگرانی میں عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر خصوصی مہم شروع کیا تھا، گزشتہ دو ہفتے سے جاری مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوائیگی، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 646 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے حالیہ مہم کے دوران ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کی سربراہی میں کینٹ ڈویژن پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 227 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے پر اول پوزیشن حاصل کی ہے اسی طرح ایس پی رورل وقار احمد کی سربراہی میں رورل ڈویژن پولیس 162،ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کی سربراہی میں سٹی ڈویژن پولیس نے 146 جبکہ ایس پی صدر عبدالسلام خالد کی سربراہی میں صدر ڈویژن پولیس نے چوتھی پوزیشن کیساتھ111 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے ایس ایس پی آپریشنز منصور امان نے واضح کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک2874 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -