جندول‘ قربانی جانوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

    جندول‘ قربانی جانوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن میں قربانی کے جانوروں کے قیمتوں نے قربانی کرنے ولا لوگوں کوبڑا امتحان میں ڈال دیاہے مقامی انتظامیہ مال مویشوں کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔تفصلات کے مطابق جندول سب ڈویژن سمیت لویر دیر میں قربانی کے جانوروں کے قیمتوں نے قربانی کرنے والوں کو بڑا امتحان میں ڈال دیاہے میڈیا کو تفصلات بتاتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے پاکستان کے تاریخ کھبی اتنا مہنگا جانور کھبی نہیں خریدا ہے جو اس دور میں لوگ خریدنے پر مجبور ہے۔انہونے کہا کہ ایک طرف بے روزگاری اور مہنگائی نے علاقائی لوگوں پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور دوسرے طرف عید کے قربانی سرپر اگئی ہے جس کے وجہ سے ہر بندہ سوچوں میں گم سم ہے مگر مقامی انتظامیہ نے نا تو مویشی تاجروں کو مناسب نرخ نامہ جاری کی اور ناصحی طریقہ سے چیک اینڈ بلنس کیں جس کے وجہ سے من مانی شروع ہے اور مقامی لوگ قربانی کے جانور پچاس گنا زیادہ قیمت لینے پر مجبور رہتے ہے۔ایک سوال کے جواب میں مقامی تاجروں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہر قسم جانور پر سو گنا زیادہ ٹکس لگانے کے وجہ سے قربانی کے جانور مہنگا ہوگئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -