شبقدر‘ معمولی تنازعے پر 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی

  شبقدر‘ معمولی تنازعے پر 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)معمولی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ 1شخص جان بحق راہ گیر سمیت 4افراد زخمی۔ واقعات کے مطابق موضع آٹکی میں اب پاشی کے نالہ پر پل کی تعمیر پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ جس سے فریق اول کی ثمر خان ولد لعل مدین موقع پر جان بحق جبکہ قربان ولد معراج گل اور راہ گیر بہار شاہ ولد عطاء محمد ساکنان آٹکی زخمی ہوا جبکہ دوسرے فریق سے اختیار ولد عظمت خان، اسحاق ولد قلندر عرف کاکی جان ساکنان آٹکی زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کوپشاور منتقل کردیا۔ جہاں قربان کی حالت نازک بتایا جاتا ہے پولیس تھانہ شبقدر فریقین کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -