جمرودٹیڈی بازار مویشی منڈی میں ٹی ایم اے کی ٹیکس وصولی غیرقانونی ہے‘ ملک فضل الرحمن

  جمرودٹیڈی بازار مویشی منڈی میں ٹی ایم اے کی ٹیکس وصولی غیرقانونی ہے‘ ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود(نمائندہ خصوصی)جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک فضل الرحمن شیر خان خیل، شکیل الرحمن اور سعید خان نے کہا ہے کہ جمرود میں واقع مویشی منڈی سے ٹی ایم اے کی ٹیکس وصولی خالصتا غیر قانونی ہے کیونکہ قبائیلی اضلا ع پانچ سال تک ہرقسم کی ٹیکسز سے مثتثنی ہے لہذا ٹی ایم اے ٹیکس وصولی فورا بند کردے۔ انھوں نے کہا کہ جمرود ٹیڈی بازار کس منڈی ہماری ملکیتی زمین ہے اسلئے یہاں کسی کو بھی ٹیکس نہیں لینے دینگے، یہاں اگر پانی کی ضرورت ہو تو ہم مفت میں فراہم کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ٹیکس وصولی کے حوالے اسسٹنٹ کمشنر جمرود کیساتھ بھی ملاقات کی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن ایک دن گزرنے کے بعد اپنی بات سے مکر گئی۔انھوں نے کہا کہ اگر ٹی ایم اے نے مویشی منڈی سے ٹیکس وصولی بند نہیں کی تو ہم پاک افغان شاہراہ بند کرکے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔