ضلع ہنگو کے مختلف عوامی مقامات پر اینٹی کورونا سپرے کا سلسلہ جاری

    ضلع ہنگو کے مختلف عوامی مقامات پر اینٹی کورونا سپرے کا سلسلہ جاری

  

کوہاٹ (بیورورپورٹ)سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر ہنگو کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اوہنگو امتیازپراچہ کی نگرانی میں ضلع ہنگو کے مختلف عوامی مقامات پر اینٹی کورونا سپرے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اس موذی وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ٹی ایم اے ہنگونے چرچ،گوردوارے،مندروں مساجد،امام بارگاہوں، لاری اڈہ،اور دفاتر و میلہ مویشاں میں ڈس انفیکشن سپرے کیا۔اسی طرح ٹی ایم او امتیاز پراچہ کی نگرانی میں مساجد،بازاروں اور دفاتر و میلہ مویشاں میں ڈس انفیکشن سپرے کیا اور لوگوں میں کورونا اور کانگو وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کی مہم بھی چلائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -