ڈرفٹنگ کرنیوالے اوباش نوجوان گرفتار

  ڈرفٹنگ کرنیوالے اوباش نوجوان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے گزشتہ شب ڈرفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 10 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار نوجوان حیات آباد کے مختلف سڑکوں پر ڈرفٹنگ کرتے تھے جن سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ تھا، ملزمان کے قبضے سے 9 عدد موٹر کار اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کو ملنے والی عوامی شکایات پر ڈی ایس پی رحیم حسین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او اشفاق خان نے گزشتہ روز ڈرفٹنگ کرنے والے 10 افراد مدثر، شاہد، حسین، ایان، اسد اورکزئی، شیراز، آفاق، عاقب، خیر داد اور اسفند یار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 9 عدد موٹر کار اور ایک عدد موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی ہے، تمام نوجوان رات گئے حیات آباد کے علاقے میں سڑکوں پر ڈرفٹنگ اور ون ویلنگ کرنے میں ملوث ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، تمام نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -