اقدام قتل ملزم گرفتار، پستول برآمد کر لیا

اقدام قتل ملزم گرفتار، پستول برآمد کر لیا

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متھرا کی حدود میں اقدام قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے زاتی رنجش کی بناء پر ایک شخص پر باارادہ قتل فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے،جبکہ ملزم سے مزید تفیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق مدعی اعجاز ولد شمس الدین سکنہ پیپل سٹاپ زخمی حالت میں تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس پر ملزم عزر محمود نے با ارادہ قتل فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -