ملک میں کورونا سے مزید 51اموات، 1226افراد کا ٹیسٹ مثبت، آسٹریلیا مین ایک ہی دن میں 450ہلاکتیں ریکارڈ

        ملک میں کورونا سے مزید 51اموات، 1226افراد کا ٹیسٹ مثبت، آسٹریلیا مین ایک ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10480 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 713 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح اب تک 709806 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اور صوبے بھر میں 118311 کیسز سامنے آچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 مریض انتقال کر گئے۔ اس طرح اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2151 ہوچکی ہے۔ اتوارکو 3384 مریض صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد107403 ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت 8634 مریض زیر علاج ہیں۔ زیرِ علاج مریضوں میں 8137 گھروں اور 16 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اس وقت 418 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 415 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں 298 کسیز سامنے آئے ہیں۔ جنکی ضلع وار تقسیم کچھ یوں ہے۔ کراچی ضلع شرقی 99، جنوبی 69، وسطی 54، کورنگی 36، ملیر 24 اور غربی کراچی میں 16 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں جو نئے مریض سامنے آئے ہیں ان میں خیرپور 38، نوشہروفیروز 29، شکارپور 29، حیدرآباد 27، عمر کوٹ 26، گھوٹکی 25، ٹھٹھہ 25، میرپورخاص 22، شہید بے نظیر آباد 21، جامشورو20، سانگھڑ15، دادو 14، مٹیاری 13، لاڑکانہ 10، شکارپور9، سجاول 8، جیکب آباد 7، بدین 5 اورٹنڈو الہ یارسے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وی ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

اسلام آ باد (آئی این پی) ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے اموات 5 ہزار 822 ہو گئیں جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 73ہزار 113ہو گئی۔ اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 434 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا دم توڑنے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی۔ ملک بھر میں مزید 1226 افراد متاثر ہوئے، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 113ہو گئی، سندھ میں ایک لاکھ17 ہزار 598، پنجاب 91 ہزار 901،خیبر پختونخوا 33 ہزار 220 اور بلوچستان میں 11ہزار 578کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 1952 اور ا?زاد کشمیر میں 2023 مریض زیر علاج ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 37 ہزار 434 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اب تک صرف 1267افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 18لاکھ،68ہزار180ہوچکی ہے۔

پاکستان،کورونا

اسلام آباد،بیجنگ،پیانگ یانگ، نئی دہلی،یلبرن (نیوز ایجنسیاں) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 986 تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 41لاکھ78ہزار21مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، برازیل 23 لاکھ 94 ہزار 513 مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے، بھارت13لاکھ 85 ہزار 635مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔روس میں 8لاکھ5ہزار332مصدقہ کیسز ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص غیر قانونی طور پر جنوبی کوریا سے شمالی کوریا میں داخل ہوا جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ شمالی کوریا میں جیسے ہی کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا تو ملک کے سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں تین سے چار ہفتوں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بھونڈا دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس سے اپنے لاکھوں شہریوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اب بھی کورونا کا خطرہ ٹل نہیں پایا ہے،یہ بہت سی جگہوں پر تیزی سے پھیل رہا ہے، لہذا ہمیں بہت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ کوسٹا ریکا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے یورپی، برطانوی اور کینیڈا کے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔آسٹریلیا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ 450سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد155ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے عالمی وباء شروع ہونے کے بعد اپنے مہلک ترین دن کا سامنا کیا، جب حکام نے اتوار کوبڑی لاک ڈاون کوششوں کے باوجود دس اموات اور نئے انفیکشنز میں اضافہ رپورٹ کیا۔ ملک میں کووڈ19سے ہونے والی اموات کی تعداد 155ہوگئی اور جنوب مشرقی ریاست وکٹوریہ میں پچھلے 24گھنٹوں میں 450سے زائد نئے انفیکشنز سامنے آئے ہیں۔

عالمی کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -