سکھر، گھر میں آئیسولیٹ شخص جاں بحق، گیارہ نئے کیسیز ظاہر
سکھر(بیورورپورٹ)گھر میں آئیسولیٹ کورونا وائرس میں مبتلا مزید ایک شخص جاں بحق، گیارہ نئے کیسیز ظاہر،ایک ہفتے میں فوت ہونے والوں کی 11 ہوگئی تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں کوروبا وائرس کے باعث اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت زرائع کے مطابق گھر میں آئیسولیٹ ہونے والا کورونا میں مبتلا ایک شخص فوت ہو گیا ہے ہے سکھر میں رواں ہفتے میں سکھر میں کرونا وباء سے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 19ہوگئی ہے صحت زرائع کے مطابق سکھر اضلاع میں کرونا وائرس کا شکار 11نئے کیسیز ظاہر ہوئے جس کے بعد سکھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں کرونا مریضوں کی تعداد 2687ہوگئی ہے