حکومت نے 2سالوں میں ملک کو بحرانوں کا شکار کر دیا ہے: مرتضی وہاب

      حکومت نے 2سالوں میں ملک کو بحرانوں کا شکار کر دیا ہے: مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دو سال میں ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت نے بیرونی قرضوں کے ریکارڈ قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت دو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایک منصوبہ نہیں متعارف نہیں کرواسکی صرف عوام کو دلاسے، تسلی، یوٹرن اور قبر میں سکون کی تلقین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا، چینی کے علاوہ بجلی اور گیس مہنگی کرکے عوام کی پہنچ سے دور کی گئی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور وطن عزیز کو بحرانوں کا شکار کرکے سلیکٹیڈ حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔
مرتضی وہاب