جرمنی، پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا د ی گئی، 5افراد زخمی

  جرمنی، پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا د ی گئی، 5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (آن ائن)جرمن دارالحکومت برلن میں ایک گاڑی پیدل چلنے والوں پر چڑھنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ برلن کے ہارڈنبرگ پلاٹز پر اتوار کی صبح تقریباً سات بجے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں میں سے چند ایک کی حالت نازک ہے۔ محکمے نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مطلع کیا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ فوری طور پر اس واقعے اور اس کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔