شبقدر‘ معمولی تکرار پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی

  شبقدر‘ معمولی تکرار پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق‘ 4 زخمی

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر آٹکی میں فریقین کے مابین معمولی تکرار پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق 4 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شبقدر آٹکی میں قیصر خان اور اختیار علی کے درمیان معمولی تکرار کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائر کھول دی۔ جس کے نتیجے میں ثمر خان ولد لعل میاں دین جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں اکر چار افراد شدید زخمی بھی ہو گئے جن میں اختیار علی ولد عظمت، اسحاق ولد قلندر، بہار شاہ ولد محمد کریم اور قربان ولد معراج گل شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے شبقدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ شبقدر پولیس تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -