پاکستان ورکرز فیڈریشن کا 7 اگست کے میلہ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

  پاکستان ورکرز فیڈریشن کا 7 اگست کے میلہ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان ورکرز فیڈریشن نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام 7 اگست کوجلسہ ظفر پارک بٹ خیلہ میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے احتجاجی شیڈول کے ہرکال پر مکمل طور پر عملدرآمد کرکے تمام یونینز اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس بات کا فیصلہ ملک گیر مزدور و ملازمین تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا. صوابی فیڈریشن آفس میں منعقدہ اجلاس جسکی صدارت فضل حکیم صدر ضلع صوابی نے کی. جبکہ فیڈریشن کے مرکزی کوارڈینیٹر شوکت علی انجم نے خصوصاً طور پر شرکت کی. اجلاس میں مختلف یونینز اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں عابدحسین. حاجی نیازعلی خان. محمد رفیق. محمد فاضل. حاجی شیر فرزند. محمد کریم. گل نجب خان. افتخار احمد. محمد فاضل. انتظار مانیروال. فرحان علی. شیر افسر. خاورعلی خان. عاشق علی اور دیگر نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.. اجلاس میں صوبہ بھر کے ملازمین کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے اور مردان کے کامیاب جلسے پر تمام تنظیموں کے صوبائی اور ضلعی قیادت کو خراج تحسین پیش کی گئی. اور گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے 07 اگست کوظفر پارک بٹ خیلہ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا. پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF ضلع صوابی سے ملحقہ یونینز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوابی. آل ایری گیشن ایمپلائز یونین صوابی. یونائیٹیڈ میونسپل ورکرز یونین TMA صوابی. پبلک ہیلتھ ایمپلائز وئلفیر یونین صوابی. میونسپل ایمپلائز یونین TMA ٹوپی. پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین صوابی. ماربل مائنز ورکرز یونین تراکو ہلز. ماربل ٹرانسپورٹ اینڈ لیبر یونین. فلائنگ کوچ ڈرائیورز یونین ٹوپی. PWF گدون کمیٹی اور PWF یوتھ کمیٹی و ٹرینرز نے فیڈریشن کے ہرکال پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی.. اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا.. کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کے زیر اہتمام ضلع بھر تمام تنظیموں کے سربراہان اور میڈیا کے دوستوں کے اعزاز میں 03 اگست بروز پیر صبح 9بجے TMA صوابی ہال میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا.. جسمیں ضلع بھر کے تمام یونینز اور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدور اور جزل سیکرٹریز کو مدعو کیا جائے گا. اسکے بعد گل نجب خان کے دعا سے اجلاس احتتام پذیر ہوا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -