شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

  شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تجارتی مراکز میں شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد عاصم ولد اسحاق سکنہ دیر کالونی نے تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس سے کسی نامعلوم ملزم یا ملزمان نے قیمتی موبائل فون اور سائیکل چوری کر کے لے گیا ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی سبرب احتراز خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تجارتی مراکز میں شہریوں سے موبائل چوری کی واردات میں ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے کی خاطر ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ علی سید خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث گروہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جس کے دوران اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم حیات اللہ ولد طالب سکنہ زرگر آباد کو گرفتار کر لیاجس کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -