شیرگڑھ‘ جرگہ کی کاوش‘ دیرینہ دشمن شیر و شکر ہو گئے

      شیرگڑھ‘ جرگہ کی کاوش‘ دیرینہ دشمن شیر و شکر ہو گئے

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)ہاتھیان کے نواحی علاقہ جیوڑ دھنو میں ایم پی اے جمشید خان مہمند کی قیادت میں جرگہ کی کوششوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں بدل گئی فریقین نے جرگہ کے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کیا اور آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا عہد کیا تفصیلات کے مطابق ہاتھیان کے نواحی علاقہ جیوڑ دھنو میں فریقین فضل محمد،نور محمد،عبد الرحیم اور کابل خان جہانگیر خان وغیرہ کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی جس سے علاقے کے امن کواور مزید خون خرابے کا خطرہ پیدا تھا ایم پی اے جمشید خان مہمند کی قیادت میں جرگہ ممبران حاجی منیر خان،حمید صافی نورزمان،حاجی پائندہ محمد اور اجمل خان نے صلح کے لئے کوششیں شروع کی جو بار آور ثابت ہوئی اور گذشتہ روز صلح کی تقریب میں دونوں فریقین نے جرگہ کے سامنے بغلگیر ہوکر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کیا اور بھائیوں جیسا رہنے کا عزم کیا صلح کی تقریب فضل محمد کے حجرے میں منعقد ہوئی جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت ممتاز سماجی شخصیت شیر زمان نے کی تقریب سے ایم پی اے جمشید خان مہمند،حمید صافی اور ممتاز عام دین مفتی گل شاہ زیب نے خطاب کیا اور اسلام کی روشنی میں صلح کی افادیت پر روشنی ڈالی اس موقع پر راہ امن پاکستان کے حاجی عزیز احمد اور ہیو من رائٹس کوارڈینیٹر شاہ رضا صافی بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -