حضرت محمد مصطفی ؐ آخری نبی ہیں‘ پیر حزب اللہ جان

  حضرت محمد مصطفی ؐ آخری نبی ہیں‘ پیر حزب اللہ جان

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) حضرت محمد مصطفی ﷺآخری نبی ہے ان کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے ہردور میں علماء کرام ختم نبوت کے پروانوں نے اپنی جان کی نذرانہ پیش کی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کے آمیر پیر حزب اللہ جان ماموں خٹکی میں ایک تقریب سے اپنی خطاب میں کہی۔ اس موقع پر ٹاؤن ٹو پشاور کے آمیر مولانا بصیر خان، مولانا سمیع اللہ جان حطیف، جامع مسجد قدیم وی سی ماموں خٹکی کے آمیر مولاناعتیق الرحمان درویش، نائب امیر مفتی عابد الرحمن، سرپرست اعلی حاجی ثابت خان نے تقاریر کی جبکہ اس بابرکت محفل میں انجینئر محمد پرویز خان، حافظ کاشف الرحمان، مفتی محمد بلال، انجینئر نوید الرحمن، قاری عبدالرازق، حاجی ضیاء الرحمان، حاجی جمشید خان، قاری عبدالکریم، حاجی گل زادہ خان نے خصوصی طورپر شرکت کی۔پرنور تقریب جو کہ عصر سے عشاء تک جاری رہا سے پیر حزب اللہ جان نے اپنی خطاب میں کہا کہ 1953میں ختم نبوت کے ہزاروں پروانوں نے اپنی جان کی قربانی دی 1974میں ان کی قربانیوں نے رنگ لاکر احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا مگر گزشتہ 70سال سے پاکستان میں کسی نہ کسی طریقے سے حکمرانان خصوصاً موجودہ حکومت احمدیوں کی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں مگر یہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ احمد ی، قادیانی مرتدہے اورمرتد رہیگا۔ الحمداللہ آج دنیا کے کونے کونے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگرم عمل ہیں انھوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ تعالی کے احکامات ونبی کریم ﷺ کی کامیاب طریقوں میں ہیں۔ اس لئے اللہ تعالی کے احکامات ونبی کریم ﷺ کی سنت کی اتباع کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -