شیر گڑھ‘ ممبران کی کوششوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی کا خاتمہ

  شیر گڑھ‘ ممبران کی کوششوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) گل میرہ لوندخوڑ میں جرگہ ممبران کی کوششوں سے 38سالہ خونی دشمنی دوستی میں بدل گئی جرگہ ممبران اور عمائدین علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین نے قرآن مجید پر حلف اٹھاکر آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا وعدہ کیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گل میرہ لوندخوڑ میں 38سالہ دشمنی کے خاتمے کے لئے علاقہ مشران سابق ناظم امبالی خان، اصلاحی کمیٹی کے صدر سیراب علی، حاجی رحمت اللہ،فریح اللہ اور رحمان اللہ نے جرگہ تشکیل دیا جس پر انہوں نے دن رات ایک کرکے فریقین اول محمد یونس، محمدطارق پسران محمد آوس سکنہ گل میرہ اور فریق دوم بحرمند،ظاہر شاہ اور بخت منیر خان پسران نظر محمد سکنہ غنوڈھیری کے درمیان 1982میں لڑائی کے دوران فریق دوم نے فریق اول کے ایک شخص کو قتل کیاتھااس سلسلے میں کئی بار جرگے ہوئے گزشتہ روز دشمنی کوختم کرنے کے لئے ایک باوقار تقریب حاجی عبدالکبیر کی حجرے میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا محمد قاسم نے کی اس موقع پر جرگہ ممبران نے دونوں فریقین سے عمائدین علاقہ کی موجودگی میں قرآن مجید پر حلف لے کر آئندہ بھائیوں جیسے رہنے کا وعدہ لیا اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم،امن جرگہ کے مرکزی صدر سید کمال شاہ ایڈوکیٹ، سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ،جرگہ ممبران امبالی خان،سیراب علی اور مولانا مسعود وکیل حقانی نے بھی خطاب کیا