مزدوروں کو ان کا جائز حقوق نہیں مل رہا‘ شیرزادہ خان

  مزدوروں کو ان کا جائز حقوق نہیں مل رہا‘ شیرزادہ خان

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) صوبائی صدر محنت کش لیبر فیڈریشن ابرار اللّٰہ، صوبائی جنرل سیکریٹری شیر زادہ خان اور محنت کش بلڈنگ لیبر یونین مردان کے صدر اسد علی خان نے مشترکہ طور پر میڈیا سے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں، کہ مزدوروں کو ان کا جائز حقوق نہیں مل رہا، ان مہنگائی کے دور میں حقوق نہ ملنے پر تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن ملازمین کو کورونا ریلیف پیکج نہیں ملا ہے ان کو کورونا ریلیف پیکج دیا جائے، کیونکہ وہ بھی اس پاکستان اور معاشرے کا حصہ ہے۔ حکومت نے کم از کم اجرت17500 روپے کا اعلان جولائی 2019 سے اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک ملازمین کو نہیں ملے ہیں، ہر مزدور کا 30000 روپے بنتا ہے، نیز رحمان کاٹن ملز کے ملازمین کو فوراً بحال کیا جائے، آ خر میں کہا کہ تمام ملازمین کو ان کا جائز حقوق نہیں ملا، تو عید کے فورا بعد احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا جائے گا، جو کہ مطالبات پورا ہونے تک جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -