اے این پی کی یوم تاسیس پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

  اے این پی کی یوم تاسیس پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک عوامی نیشنل پارٹی کا یوم تاسیس کے موقع پر احتجاجی ریلی پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے روٹی کا نوالہ چھین کر غریب کو زندہ درگور کردیا ہے تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار ٹانک میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، احتجاجی ریلی سے ضلعی صدر فضل کریم دتتور، عثمان بیٹنی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ٹانک سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے نے ٹانک کے عوامی مسائل کیلئے کچھ نہیں کیا منتخب ہونے کے بعد ٹانک کے عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کرلی ہے،انھوں نے کہا کہ ٹانک میں پینیکا پانی ناپید سڑکوں کی ابتر صورتحال ہے نہ تعلیم نہ صحت نہ روزگار پھر ٹانک کے عوام کو سبز باغ دکھا کر مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -