باجوڑ،فاٹا قومی اتحاد جرگہ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

  باجوڑ،فاٹا قومی اتحاد جرگہ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

  

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ،فاٹا قومی اتحاد جرگہ کے قیام کا اعلان، فاٹا انضمام کے بعد ہمارے تحفظات دوری کی جائے تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے قبائلی عمائدین نے قبائل کے سطح پر فاٹا قومی اتحاد جرگہ کے نام سے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے جرگہ بنانے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں سلارزئی اقوام کے مشترکہ گرینڈ جرگہ کے بعد تحصیل اتمان خیل کے مشران کا بھی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں ملک بہادر شاہ کے قیادت میں تمام قبائلی مشران نے شرکت کی۔ جس میں کئی مسائل پر بحث ہوئے جن میں سے امن وامان کے ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیااور انضمام کے وقت کئے وعدوں کو پورا نہ ہونے پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔قومی حقوق کے حصول کیلے جدوجہد کرنا۔قبائلی علاقوں میں تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع دیا جائے۔ملک بہادر شاہ نے کہا کہ سرتاج عزیز کے پیش کردہ رپورٹ پر من و عن عمل کرنے کیلئے اپنے کوششیں جاری رکھیں گے۔جرگے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اقوام اتمان خیل کو جتنے بھی درپیش مسائل ہیں ان سب کے حل کیلے بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -