میڈیا جتنا دباؤ میں آج ہے، آمروں کے دور میں نہیں تھا،سعید غنی

میڈیا جتنا دباؤ میں آج ہے، آمروں کے دور میں نہیں تھا،سعید غنی

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ اس وقت نام نہاد جمہوری حکومت قائم ہے، میڈیا جتنا دباؤ میں آج ہے، آمروں کے دور میں بھی نہیں تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ سندھ سعید غنی نے کہا کہ اتحادی جماعت کیخلاف نیب کیسز کی ٹائمنگ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جلد غیر مقبول ہونے میں اپوزیشن نے کردار ادا کیا ہے، اعتراف کرتا ہوں کہ الیکشن اصلاحات میں ناکام رہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پیپلز پارٹی یا ن لیگ ایک دوسرے کے پیچھے چل پڑیں، کوئی سیاسی جماعت حکومت کی سپورٹ کا تاثر دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت عذاب کی زندگی گزار رہے ہیں، معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

سعید غنی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -