آدینہ لاہور روڈ کی تعمیر کیلئے بنایا گیا نیا پل بارش کے دوران گر گیا

  آدینہ لاہور روڈ کی تعمیر کیلئے بنایا گیا نیا پل بارش کے دوران گر گیا

  

صوابی(بیورورپورٹ)آدینہ لاہور روڈ کی تعمیر کے لئے بنایا گیا نیا پل بارش کے دوران گر گیا۔ پل میں ٹرک دھنسنے سے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے لیکن اس روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے تین ماہ بعد یہ پل شدید بارش کی وجہ سے ایک خالی ٹرک کے گزرنے کا بوجھ بھی بر داشت نہ کر سکا اور گر گیاتفصیلات کے مطابق ایک ہی بارش نے لاکھوں روپے سے تعمیر شدہ پل اور سڑک کوملیامیٹ کردیا،گذشتہ رات ہونے والی بارش سے لاہور ادینہ روڈ پر گرلزڈگری کالج یارحسین کے سامنے نوتعمیرشدہ پل اور کے اور سڑک غیر معیاری اور ناقص میٹریل پر مہر ثبت کردیا۔پل کی پشتیں اور اسکے ساتھ تعمیرشدہ سڑک سیلابی ریلا بہاکرلے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹے مکمل طور پر معطل رہی اور عوام کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا رہا بعد جزوی مرمت کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی اس حوالے سے علاقے کے عوامی وسماجی حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیکر قومی دولت ضائع کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانیکیلئے اپناکردار اداکریں۔حلقوں نے کہا کہ 1ارب 20کروڑ روپیکایہ منصوبہ ناقص میٹریل اور سست روی کا شکار ہے جبکہ متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں نے منی خیز خاموشی اختیار کرلی ہے،جسکی وجہ قومی خزانے اور عوام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا فوری ایکشن لیکر منصوبے کو عوامی امنگوں کے مطابق تعمیرکیاجائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -