تورڈھیر اور نواحی علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

  تورڈھیر اور نواحی علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تورڈھیر اور نواحی علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار،شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے تفصیلات کے مطابق تورڈھیر(صوابی) اور نواحی علاقوں میں رات3بجے ہونے والی بارش نے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار کردیا جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا صبح دھوپ تو نکلی مگر اس کی شدت اتنی نہیں تھی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی جانب سے باران رحمت برسانے پر شکر ادا کیا اور دعا ئیں کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ مزید بارانِ رحمت برسائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -