ٹانک میں ہفتہ کو مکمل لاک ڈاؤن رہا

  ٹانک میں ہفتہ کو مکمل لاک ڈاؤن رہا

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)صوبے کے دوسرے شہروں کی طرح ہفتہ اتوار کو لاک ڈاؤن کے حوالے سے ٹانک میں بھی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹانک شوکت اقبال نے ٹانک میں لاک ڈاؤن سے استثنی دوکانوں کے علاوہ باقی تمام دوکانیں اور مارکیٹیں موقع پر بند کرائیں اور ان پر جرمانے بھی عائد کیے جبکہ اشیائے خورد نوش کی دکانوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی غرض سے دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کیئے۔ اس موقع پر انھوں نے بازار میں کئی راہگیروں میں مفت ماسک بھی تقسیم کیے اور انھیں کورونا وباء کے پھیلاؤ سے روکنے کی احتیاطیں تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تلقین کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -