سخاکوٹ‘ آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

  سخاکوٹ‘ آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن (ایپ جیا) تحصیل کورٹس درگئی ملاکنڈ کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب خان، سینئر سول جج، سول ججز اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے صدر غفران احد ایڈوکیٹ سمیت جوڈیشل ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ولی خان وردگ نے کی۔ اس موقع پر صوبائی چیئرمین ولی خان وردگ نے نومنتخب صدر فرید خان اور چیئرمین زمین گل خٹک سمیت دیگر کابینہ ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب سے مرکزی صدر ارشد علی خان، جنرل سیکرٹری منتظر شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ملازمین کو در پیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب خان نے کہا کہ سائیلین کو انصاف فراہمی صرف ججز کا کام نہیں بلکہ اس میں جوڈیشری میں کام کرنے والے ملازمین کا نہایت اہم کردار ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -