کرکٹ ٹورنانمنٹ کا فائنل حاجی آباد ناصر کرکٹ کلب کے نام

  کرکٹ ٹورنانمنٹ کا فائنل حاجی آباد ناصر کرکٹ کلب کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ (نمائندہ خصوصی) حاجی آباد کرکٹ ٹورنانمنٹ کا فائنل حاجی آباد ناصر کرکٹ کلب کے نام، فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی تفصیلات کیمطابق حاجی آباد امن کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل انصاف الیون اور حاجی اباد ٹایگر ناصرکرکٹ کلب کے درمیان کھلاگیا جو سخت مقابلے کے بعد حاجی اباد ٹایگر ناصرکرکٹ کلب کے ٹیم نے جیت لیا، فائنل کے خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی محترم پرنسپل عزیز الرحمن اور ٹیچر شفیق الرحمن تھے۔ عزیزالرحمن نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح سرگرمیوں سے علاقے میں امن کے کاوشوں کو تقویت ملتی ہے۔ مہمان خصوصی نے ارگنائزر کمیٹی کیلئے دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام شرکا اور بالخصوص حاجی اباد ٹایگر ناصرکرکٹ کلب کے صدرناصر خان کاشکریہ ادا کیا۔آخر مہمانان خصوصی نے مین اف دی ٹورنمینٹ عمران خان اور مین اف دی میچ کلیم اللہ کو مبارکباددیا۔