نوشہرہ‘ بد اخلاقی کرنیوالا ملزم چند گھنٹے کے اندر اندرگرفتار

  نوشہرہ‘ بد اخلاقی کرنیوالا ملزم چند گھنٹے کے اندر اندرگرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ:۔اکبرپورہ (ترخہ) میں 09 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹے کے اندر اندرگرفتار۔ملزم بچی کا چچازاد ہے۔کا اعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔گزشتہ روزمسماۃ (ش)نے تھانہ اکبر پورہ میں آکر رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ 26-06-2020کو میری بیٹی 09سالہ بیٹی (خ) روتے ہوئے گھر آئی اور رو رہی تھی۔میرے پوچھنے پر بتایا کہ چچا زاد مجھے کھیتوں کی طرف لے گیا تھا اور وہاں میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی۔چونکہ لڑکا خاندان کا تھا تو خاندان والے صُلح کروا رہے تھے۔اسلئے رپورٹ درج کرانے میں دیری ہوئی۔بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بیھجا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے طیب جان DSPپبی کی سربراہی میں درویش خان SHOاکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس تفتیشی ٹیم نیفوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے۔ اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے ملزم بلال ولد اقبال ساکن وکیل آباد ترخہ کو گرفتار کرلیا۔ملزم متاثرہ بچی کا چچا زاد ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -